­
PAIGHAM 786: Islam ma Aurat ka Maqam Aur Martaba

Islam ma Aurat ka Maqam Aur Martaba

10:17 PM

اسلام میں عورت کا مقام و مرتبہ"

اسلام نے عورت کو ذلت اور غلامی کی زندگی سے آزاد کرایا

اور ظلم و استحصال سے نجات دلائی۔ اور عورت کو عزت و

شرف کا وہ بلند مقام عطا کیا، جو صرف اسلام ہی کا

خاصہ ہے۔عورت کو احترام، محبت اور خلوص کا متعین

ٹھہرایا۔ اسے ستر، حجاب، حیا اور شرافت اور انسانیت کا

لبادہ اوڑھا کر نسوانیت کے زیورات سے آراستہ و پیراستہ کر

کے مسلم معاشرے میں عزت، غیرت اور تقدس کا محور بنا

دیا اگر عورت ماں ہے تو اس کے قدموں تلے جنت رکھی۔

(مسندالشہاب،ج1،ص102، حدیث: 119)

بیٹیوں کی پرورش پر یوں فرمایا: جس پر بیٹیوں کی پرورش

کا بار پڑ جائے اور وہ ان کے ساتھ حسن سلوک کرے تو یہ

بیٹیاں اس کے لیے جہنم سے آڑ (یعنی رکاوٹ) بن جائیں گی۔

(مسلم، ص . 1084، حدیث: 2629)

اگر عورت بیٹی، بہن، پھوپھی، خالہ، نانی یا دادی ہے تو اس

کی کفالت پرفرمایا: جس نے دو بیٹیوں یا دو بہنوں یا دو

خالاؤں یا دو پھوپھیوں یا نانی اور دادی کی کفالت کی تو وہ

اور میں جنت میں یوں ہوں گے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و

سلم نے اپنی شہادت اور اس کے ساتھ والی انگلی کو

ملایا۔ (معجم کبیر،ج 22،ص385، حدیث: 959)

اگر عورت بیوی ہے تو اسے انس و محبت کی علامت یوں

بنایا کہ ’’تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے کہ

ان سے آرام پاؤ اور تمہارے آپس میں محبت اور رحمت

رکھی۔“ (ترجمۂ کنز الایمان-پ 21، الروم: 21) انہیں پانی

پلانے پر اجر کی بشارت ارشاد فرمائی۔ (مجمع الزوائد،

ج3،ص300، حدیث: 4659) ان کے حقوق یوں بتائے: ’’اور

عورتوں کے لیے بھی مردوں پر شریعت کے مطابق ایسے ہی

حق ہے جیسا (اُن کا) عورتوں پر ہے۔“ (ترجمۂ کنز العرفان-پ

2، البقرة: 228) ’’اور ان کے ساتھ اچھے برتاؤ کا حکم

دیا۔“ (ترجمۂ کنز الایمان-پ 4، النساء: 19، ملخصاً)

اسلام نے عورتوں کو جو مقام و مرتبہ عطا کیا اس سے

صاف ظاہر ہے کہ اسلام عورتوں کا ’’سب سے بڑا محسن“

اسلام نے عورت کو معاشرے میں نہ صرف باعزت

مقام و مرتبہ عطا کیا بلکہ اس کے حقوق بھی متعین کردیئے

جن کی بدولت وہ معاشرے میں پرسکون زندگی گزار

سکتی ہے۔ اس لیے عورتوں کو اسلام کا احسان مند ہونے کے

ساتھ ساتھ اس کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے زندگی

گزارنی چاہیے



You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *