Masjid ka Anokha Naam(Sabaq Amoz Tahreray)
5:07 AM۔مسجد کا انوکھا نام ویسا کبھی نہ سنا ہوگا۔
عثمانی دور میں ایک ترکی جس کا نام خیر الدین کشتیجی
تھا، اس نے بازار سے دو کلو انگور خریدے اور گھر جا کر بیگم
صاحبہ کے حوالے کر دیئے جیسا کہ عموما ہوتا ھے!
اور پھر وہ کچھ کام کے لیئے گھر سے باہر نکلا شام کو واپس
آیا اور انگور مانگے!
بیوی نے کہا وہ تو ہم نے سارے ہی کھا لیئے ہیں!
خیر الدین فورا گھر سے نکل گیا بیوی آوازیں دیتی رہ گئی
مگر وہ واپس نہ آیا!
اس نے اسی وقت اپنی جمع پونجی سے زمین کا ایک ٹکڑا
خریدا اور ٹھیکیداروں سے بات کی جتنا ایک مسجد بنانے
میں خرچہ آتا تھا اس نے حوالے کیا اور رات دیر سے گھر
پہنچا!
بیوی نے کہا آپ کہاں چلے گئے تھے؟
اس نے کہا اب میں بے فکر ہو کر مر سکتا ہوں!
کیونکہ تم نے میری زندگی میں میرے لیئے ایک انگور کا دانہ
نہیں بچایا مرنے کے بعد مجھے کتنا یاد رکھو گے؟
اس کی بنائی گئی مسجد میں دو سو نمازیوں کے لیئے نماز
پڑھنے کی گنجائش ہے!
اور اس نے اس مسجد کا نام sanki üzüm yedim رکھا
کا
معنی بنتا ھے گویا کہ میں نے انگور کھا لیئے!
جس
جامع مسجد میں نے انگور کھا لیئے
یہ مسجد آج بھی اسطنبول میں موجود ہے!
ایک اور روایت کے مطابق خیر الدین جب بازار جاتا تو اپنی
کمر کیساتھ ایک ڈبہ باندھ لیتا!
بازار میں موجود کسی بھی شے کو کھانے کا دل کرتا تو اس
کی قیمت اس ڈبے میں ڈال دیتا تھا!
ایک طویل عرصہ بعد اس نے اس ڈبے سے تمام پیسے نکال
کر ایک مسجد بنائی اس کا نام جامع مسجد گویا کہ میں نے
کھا لیا رکھ دیا!
انگور فنا ہو گئے خیر الدین کی بیوی بجے مر گئے خیر الدین
خود اس دنیا فانی سے چلا گیا مگر اس کی بنائی ہوئی
مسجد آج بھی تقریبا چار سو سال سے موجود ہے!
مسجد آج بھی تقریبا چار سو سال سے موجود ہے!
جنگ عظیم اول میں یہ مسجد کافی شہید ہوگئی تھی مگر
لوگوں نے بنانے والے کی اچھی نیت کا لحاظ کرتے ہوئے دوبارہ
تعمیر کروا دی تھی!
زیر نظر تصویر جامع مسجد میں نے انگور کھا لیئے, کی ہے!
خیر الدین کی روح کو آج بھی اس مسجد میں نماز پڑھنے
والوں کی نمازوں کا ثواب پہنچ رہا ہوگا!
0 Comments