­
PAIGHAM 786: Konsi Chez Dil k Marz Mai Istemal kary?

Konsi Chez Dil k Marz Mai Istemal kary?

8:30 PM

 انار کے بارے میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں اسے دل کیلئے انتہائی مفید قرار دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ روزانہ انار کے رس کا ایک گلاس پینے سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑی حد تک کم ہو جا تا ہے ۔

ریم بم میڈیکل سینٹر حیفہ کے پروفیسر مائیکل ایویرنا نے بتایا کہ دیگر پھلوں کے جوسز اور سبز چائے کےمقابلے میں انار کے رس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ میڈیکل سنٹر میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ انار کا جوس پینے والے افراد کے خون میں کولیسٹرول کے آکسیڈنشن کا عمل بہت سست تقریبا آدھا رہ گیا تھا جبکہ خراب کولیسٹرول کی مقدار بھی گھٹ گئی تھی ۔ یہ وہی خراب کولیسٹرول ہے جوشریانوں میں چربیلے مادوں کی صورت میں جمع ہونے لگتا ہے جس سے خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیداہوتی ہے اور اس سے دل کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں ۔ (اص صادق آباد ) عبقری میگزین جنوری 2010 صفحہ 09

You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *