­
PAIGHAM 786: Malta (Orange) ke faiday Aur s say Husain hasil karny ka Totka| Desi Totkay

Malta (Orange) ke faiday Aur s say Husain hasil karny ka Totka| Desi Totkay

5:33 PM

 مالٹے اور اس کے چھلکوں سے صحت اور حسن پائیں!

وٹامن سی کاسب سے بہتر ین خزانہ مالٹے کی شکل میں موجود ہے۔ مالٹامزاج کے لحاظ سے سروتر ہے۔

یہ ہاضم ہوتا ہے، اسے کھاتے وقت کالی مرچ اور نمک کا اضافہ کرنے سے اس کا ذائقہ مزے دار ہو جا تا ہے ۔

خون پیدا کرتا ہے۔ بلڈ پر یشر کومفید ہوتا ہے۔ بدہضمی کو دور کرتا ہے۔ جگر کی خرابی طحال اورتلی کے

بڑھنے کی بیماری میں مالٹے کا استعمال انتہائی سودمند ہے۔٭ نزلہ زکام ،کھانسی اور بلغمی امراض میں مالٹے کا استعمال

نقصان دیتا ہے، مثلاً دمہ وغیرہ ۔ جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے ۔ یہ پیاس بجھاتا ہے۔ طبیعت کو صاف کرتا ہے

اور طاقت بخشتا ہے۔ پھوڑے پھنسیوں میں مالٹے کارس بغیر نمک مرچ پینا مفید ہوتا ہے۔

یرقان اور بخار میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا چہرے کا رنگ نکھارنے میں مفید ہوتا ہے۔ اس کا

طریقہ یوں ہے کہ مالٹے کے چھلکے کے اندرونی سفید حصے کو صاف کر کے رگڑ لیں اور تیل سرسوں ملا کر رات کے وقت

چہرے پر لیپ کر کے سوجائیں ، صبح سویرے اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھولیں ۔صرف چھ دن کے استعمال سے

چہرے کے تمام داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوجائیں گے۔ مالٹے کے چھلکے کے صرف زردی والے حصے کو ہی اگر

رات سونے سے قبل چہرے پر مل لیا جائے اور سیل کوئی پانچ منٹ تک جاری رہے تو مذکورہ بالا فائد ہ چند ہی روز کے

استعمال سے ہوجا تا ہے۔ اگر ہاتھ اور پاؤں کے تلوے جلتے ہوں یعنی ان سے گرمی نکلتی محسوس ہوتی ہو تو چھ عدد

مالٹے رات کو چھیل کر ان پر نمک اور کالی مرچ لگا کر اوس میں رکھیں اور صبح نہار منہ کھانے سے یہ مرض دور ہو جا تا ہے۔

سرخ مالٹافوائد کے اعتبار سے عام مالٹے سے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی

ہے ۔خون کی حرارت کو کم کرتا ہے ۔ (عبقری میگزین فروری 2014 صفحہ 12)

You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *