­
PAIGHAM 786: Balu ko Khobsurati Aur Pur Kashish banaye

Balu ko Khobsurati Aur Pur Kashish banaye

9:23 PM

 بالوں کو پرکشش بنا ئیں 

بال عورت کی خوبصورتی کا اہم حصہ ہونے کے

ساتھ ساتھ شخصیت میں بھی مقناطیسی کشش پیدا کرتے

ہیں ۔ جسمانی صحت اور حسن کی طرح بالوں کی حفاظت

اور نگہداشت بھی بہت ضروری ہے تا کہ بالوں کو

خوبصورت اور پرکشش بنایا جا سکے ، بالوں کی طرف سے

تھوڑی سی بھی لا پرواہی برتی جائے تو بال جھاڑیوں کی

طرح بد نما ہو جاتے ہیں یہی نہیں بلکہ بال جلدی سفید

ہونے لگتے ہیں ۔ بالوں کو بیماری سے بچانے اور انہیں

صحت مند رکھنے کے لیے اپنی غذا میں پروٹین ، وٹامن

اور آئرن شامل کر نے پر خاص توجہ دیں تا کہ بالوں کی

کشش ماند نہ پڑے اور بال پرکشش رہیں ۔ٹھنڈا پانی

بالوں کے لیے آب حیات ہے اور اس پر بالوں میں

مالش اکسیر کا کام کرتی ہے ۔ سر کوٹھنڈے پانی کے ساتھ

دھوتے وقت بالوں کو انگلیوں کی مدد سے مسلنا اور رگڑنا

بالوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہے ۔ رات کو سرسوں

کے تیل سے مساج کریں اور صبح بالوں کو شیمپوکریں بال

پہلے سے زیادہ چمک دار اور ملائم ہو جائیں گئے ۔

You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *