­
PAIGHAM 786: Bleak heads say Neijat | Beauty tips

Bleak heads say Neijat | Beauty tips

9:53 PM

 بلیک ہیڈز سے نجات

بلیک ہیڈز ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے نوجوان لڑکیاں اور خواتین کی اکثریت متاثر ہوتی ہے۔خواتین کیلئے یہ جانناضروری ہے کہ بلیک ہیڈز کی بنیادی وجہ کیا ہے۔ بلیک ہیڈز دراصل جلد کے نیچے پاۓ جانے والے غدود کےضرورت سے زیادہ فعال ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ۔ یہ غدود چکنائی سے بھر پور مادہ خارج کرتے ہیں جس سے جلد کے مسام سخت اور موٹے ہو جاتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہی چکنائی ان مساموں کے دہانے پر جمع ہوکر سخت ہو جاتی ہے اور بعد ازاں یہ چکنائی کالی ہو جاتی ہے۔ ان بلیک ہیڈز کی اگرابتدائی سطح پراحتیاط نہ کی جاۓ تو وقت کے ساتھ ساتھ سی ایکنی کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں جو جلد پر داغ دھبوں کا باعث بنتا ہے۔احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ان پر قابو پانا زیادہ آسان ہے۔ اس مقصد کیلئےخواتین کو چاہئے کہ وہ جلد کی کلینزنگ کو اپنا معمول بنالیں ۔اس حوالے سے بعض خواتین دن میں متعدد بار صابن سےمنہ دھوتی ہیں حالانکہ ایسا کرناالٹا جلد کیلئے باعث نقصان ہوتا ہے کیونکہ صابن سے منہ دھونے کی صورت میں جلد کی سطح سخت متاثر ہوتی ہے۔ دن بھر میں چار سے پانچ بار چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہئے اس کے علاوہ جلد میں تیزابی سطح کو برقراررکھنے کیلئے ایک کھانے کا چمچ سرکہ لے کر اس میں ایک لیموں کا عرق نچوڑ لیں۔اب روئی کی مدد سے چہرے پر موجود ٹی زون پر لگائیں۔ اس مقصد کیلئے ٹی زون یعنی ماتھا ، ناک اور تھوڑی کے حصوں کو ٹھنڈےپانی سے دھوئیں اور اس کے بعد اوپر سی مرکب لگائیں ، بلیک ہیڈز کا صفایا ہو جاۓ گا۔

You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *