Gori Rangat K leye beauty tips
12:43 PMرنگت نکھارئے
تازہ دودھ سے ہاتھ منہ دھونے سے چہرے کی رنگت نکھر آتی ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک طشتری میں دودھ ڈال کر روئی یا اسفنج کی مدد سے چہرے پر ملیں ۔ پندرہ منٹ بعد تازہ ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو ڈالیں ۔ دودھ چہرے کے لئے بہترین ٹانک ہے۔اگرچہرے کی جلد خشک ہوتو بالائی کا استعمال کریں ۔ٹھنڈی بالائی کا مساج چہرے کو داغ دھبوں سے پاک کر دیتا ہے ۔گلیسرین اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کرلگانے سے چہرے کی جلد کی قدرتی چمک اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ جلد کو ملائم اور صاف ستھرا رکھنے کےلیے ابلتے ہوئے پانی میں بیسن ملا کراسے ٹھنڈا ہونے دیں پھر اس سے ہاتھ منہ اور پاؤں صاف کریں۔ ایک انڈہ لے کر پیٹیں اور چہرے اور گردن پراس کا ماسک لگائیں۔ اگر چہرے کےمسامات کھل گئے ہوں تو ٹماٹر کا گودا دہی میں ملا لیں اور چہرے پر لیپ کریں سوکھنے پر چہرہ صاف کر لیں ۔
0 Comments