Jild k leye skin Moisturizer ka Istemal
10:07 AMجلد کے لئے موسچرائزر کا استعمال
جلد کی تازگی میں نمی اہم کردار کی حامل ہوتی ہے تاہم بعض اوقات غذائی عادات یا موسمی تبدیلیاں جلد میں موجودگی کے تناسب میں بگاڑ کا باعث بن جاتی ہیں اور نتیجے میں جلد خشک، روکھی اور بے جان دکھائی دینے لگتی ہے۔ اس حوالے سےبعض خواتین کا خیال ہے کہ جلد قدرتی نمی میں کمی کا موسم سرمامیں شکار ہوتی ہے تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے اور جلد کسی بھی موسم کے شدت اختیار کرنے کی صورت میں پانی کی کمی کا شکار ہوسکتی ہے۔
اسی حوالے سے بہت سی خواتین اس شش و پنج کا بھی شکار ہوتی ہیں کہ جلد میں قدرتی نمی کے تناسب میں کمی کا کیونکر معلوم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین حسن کا مشورہ ہے کہ جلد پر میک اپ کے زیادہ دیر تک ٹھہرنے
میں ناکامی نیز میک اپ کرنے کے چند گھنٹوں بعد اس کے رنگ میں تبدیلی اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ آپ کی جلدقدرتی نمی کے تناسب میں کمی کا شکار ہے۔
ماہر ین حسن کا یہ بھی مشورہ ہے کہ جلد میں
نمی کی کمی پیدا ہونے کی صورت میں ہمیں
چاہئے کہ کسی بھی مناسب موسچرائزر کا
استعمال کریں تا کہ جلد میں نمی کے تناسب
کو برقرار رکھا جا سکے۔
0 Comments