Keel Mahasy | beauty tips
10:03 PMکیل مہا سے
بلوغت کی عمر سے لیکر تقریبا 29 سال تک لڑکیوں کو مہاسوں کی شکایت ہوسکتی ہے اس عمر میں ہارمونل نظام میں تبدیلی کے باعث کیل مہاسے نکلتے ہیں اور ختم ہونے کے بعد بھی چہرے پر نشان رہ جاتے ہیں ۔ جب کیل مہاسے نکلنا شروع ہوں تو خوراک میں تبدیلی لانی چاہئے اور چکنائی اور مصالحوں والی اشیاءترک کر دینا چاہیئے مہاسوں میں کمی کرنے یاان کے نشانات ختم کرنے کے متعدد طریقےہیں ۔ایک دودھ میں ایک پیچ گندھک ملائیں اور اس دودھ کو رات سونے سے قبل چہرے پرمل لیں صبح اٹھ کر ایک گلاس دودھ میں ایک گلاس پانی ملائیں اور اس سے چہرے کو دھولیں۔ کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ،ایک ہفتہ بی طریقہ آزمانے سے مہاسے وغیرہ ختم ہو جائیں گے ۔ درمیانے سائز کا ایک سیب لے کر اسے کدوکش کر لیں ، بستر پر لیٹ کر یہ کدوکش کیا ہوا سیب چہرے پر پھیلا لیں اور تقریبا بیس منٹ تک ایسی ہی لیٹی رہیں اورپھر تازہ پانی سے منہ دھولیں ۔ اس عمل سے نہ صرف جلد کی چکنائی صاف ہو جاۓ گی بلکہ مسام بھی کھل جائیں گے۔
0 Comments