­
PAIGHAM 786: Khobsurat Jisam ka Dushman Moutapa | Beauty tips

Khobsurat Jisam ka Dushman Moutapa | Beauty tips

9:33 PM

 خوبصورت جسم کا دشمن موٹاپا

خوبصورت نظر آنے کی خواہش ہر عورت میں ہوتی ہے۔ زمانہ حال میں جسم کو خوبصورت رکھنے کے لئے لوگ جتنے جتن کرتے ہیں وہ اس بات کی واضح عکاسی کرتے ہیں کہ صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد بھی اپنی ظاہری خوبصورتی اورفٹنس کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں ۔ بعض اوقات تو ایسا دکھائی دیتا ہے کہ معاشرے میں ایک دوسرےسے بڑھ کر خوبصورت اور پرکشش نظر آنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جاۓ تو خوبصورتی صرف گوری رنگت اور پرکشش نقوش کا ہی نام نہیں بلکہ ان سب سے اہم اور بنیادی اہمیت کی حامل چیز ہے انسان کا متناسب جسم اور خوبصورت سراپا۔ خالی میک اپ کرلینے سے جسم کا حقیقی حسن اجا گر نہیں ہوتابلکہ اصل خوبصورتی حسین سراپے کی مرہون منت ہوتی ہے ۔ صاف خون اورمضبوط پٹھے بھی خوبصورتی میں اضافے کاباعث ہوتے ہیں جسم میں صاف خون کی مناسب مقدار چہرے پر تازگی اور شگفتگی لاتی ہے جب کہ اس کے برعکس وہ لوگ جن کا خون صاف نہیں ہوتا یا ان کےجسموں میں خون کی کمی ہوتی ہے ان کےچہرے زردی مائل پہلے ہو جاتے ہیں ۔خون کی کمی سے چہرے کی رونق ختم ہو جاتی ہے اور آنکھیں ہر وقت تھکی تھکی دکھائی دیتی ہیں لہذا کوشش کرنی چاہیے کہ رنگ گورا کرنے کی بجاۓ مجموعی خوبصورتی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے اور اس سلسلے میں مہنگی مہنگی کریموں اور فیشل مساج پر بے جارقم ضائع کرنے کی بجاۓ اچھی اور متوازن غذا استعمال کی جائے اور باقاعدگی سے ورزش کا اہتمام کیا جاۓ ۔ ہر روز واک کر نا بھی صحت اور خوبصورتی کا ضامن ہوتا ہے ایسے میں گھر کے قریب کوئی لان یا پارک نہ بھی میسر ہوتو صحن یا چھت پر بھی واک کی جاسکتی ہے بس ضرورت ہے تو صرف کام میں با قاعدگی لانے کی ۔ ایک ورزش جو تمام خواتین گھر میں بآسانی کر سکتی ہیں اور بیان کے جسم کی ساخت کو سڈول اور خوبصورت رکھنے میں معاون بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

You Might Also Like

0 Comments

Advertisement

Blog Archive

Followers

Contact Form

Name

Email *

Message *