Nakhoonu Ke Dekh bal | Beauty tips
12:32 PMناخنوں کی دیکھ بھال
ناخن کے اردگر تھوڑے سے نیم گرم تیل کی مالش کریں اور پھر اسے اچھی طرح صاف کرلیں تا کہ چکنائی کا کوئی نام ونشان باقی نہ رہے۔ پھر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے تین چمچ امونیا کے ایک چمچ میں ملائیں اور مکسچر کوروئی کے ٹکڑے سے انگلیوں اور ہاتھوں پر لگائیں۔ دو یا تین منٹ کے بعد ہاتھوں کودھو کر خشک کر لیں اور کوئی لوشن لگائیں۔ آپ ناخنوں کی پالش کی پہلی تہہ ناخنوں کی جڑ سے ناخنوں کی نوک تک لگائیں جس وقت تک پالش گیلی ہوتو بلاٹنگ پیپرسے ناخنوں کے کناروں کو دور کریں تا کہ پالش دور ہو جائے اورٹکڑے ٹکڑے نہ ہو۔ ناخن پالش کو بالائی جلد سے تھوڑا سا ہٹا کرلگائیں تا کہ ہوا ناخنوں کی جڑ تک پہنچ سکے۔جب پالش کی پہلی تہہ خشک ہو جاۓ تو دوسری تہد اسی طرح سے لگا ئیں نارنجی رنگ کی اسٹک ریمور میں ڈبوئیں اور زیادہ لگ جانے والی پالش کوصاف کردیں اگر آپ کے ناخن زیادہ چکور قسم کے ہیں تو ناخنوں کی پالش کو بیضوی شکل میں لگائیں۔
0 Comments